آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ ملوک آباد میں داماد نے سسر اور سالی کو گولی مار کر خودکشی کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں داماد نےفائرنگ کرتے ہوئے اپنے سسر اور سالی کو قتل کردیا جبکہ بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا سالہ،سالے کی بیوی اور ساس بھی زخمی ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں گزشتہ رات دو بجے گل محمد ولد الف خان سکنہ میاندم نے اپنے سسر کے گھر میں رات دو بجے کے قریب گھس کر فائرنگ کردی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلوں ناچاقی کی بناء پر پیش آیا ،واقعے کی تفصیل میں جاتے ہوئے زما سوات ڈاٹ کام کو جو معلومات ملی اس کے مطابق  گزشتہ ایک سال سے  ملزم گل محمد کی بیوی ناراض ہوکراپنے میکے میں بیٹھی ہوئی تھی  جبکہ گزشتہ پانچ سالوں سے ملزم سعودی عرب میں محنت مزدوری کی غرض سے مقیم تھا۔

پانچ روز قبل گل محمد سعودی عرب سے واپس آیا اور اپنی ناراض بیوی کو منانے کی بھر پور کوشش کی، بار بار فون کئے لیکن اُس کی بیوی کی ناراضگی دور نہ ہو سکی۔

واقعے کے حوالے سے ملزم کے سالے ابراہیم نے پولیس کو بتایا کہ ملوک آباد میں واقع اُن کو گھر آدھا زیر تعمیر ہے اور اپس طرف سے گھر میں با آسانی داخل ہوا جا سکتا ہے ۔ ملزم گل محمد نے گزشتہ رات دو بجے کے قریب اُسی زیر تعمیر راستے سے گھر میں گھس کر پستول سے فائرنگ شروع کردی ۔

گھر کے بر آمدے میں موجود ملزم کی سالی  مسماۃ گل گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ گولی کی آواز سنتے ہی ملزم کا سسر فضل  مولاجونہی کمرے سے باہر نکلا تو ملزم نے اُس پر بھی فائر کئے اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

ابراہیم نے پولیس کو مزید بتایا کہ گل محمد نے اس کے بعد چُری کے وار سے اُس کی ماں،بیوی اور اُسے بھی زخمی کردیا جبکہ بعد ازاں اُس نے خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے زخمی ابراہیم کی مدعیت میں دفعہ302,324 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button