آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ پولیس کی کارروائی، مرغیوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ پولیس نے مرغیوں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا، متعداد افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ایس ایچ او مینگورہ پولیس اسٹیشن طارق خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ایک کارروائی کی جس میں درجنوں افراد مرغیوں کو لڑوا رہے تھے اور اس پر جوا کھیل رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر ہی متعداد افراد کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ بیشتر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔کارروائی کے دوران نقد رقم اور مرغیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ایس ایچ او مینگورہ پولیس اسٹیشن طارق خان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہے اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی ۔