آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ کے علاقہ لنڈیکس میں بجلی شارٹ سرکٹ سے مکان میں آتشزدگی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ لنڈیکس میں مکان میں آتشزدگی، گھر میں موجود سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا، ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے گنجان آباد علاقہ لنڈیکس میں بخت روان نامی شخص کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ذرائع کے مطابق شدت کی وجہ سے آگ دوسرے گھر تک بھی پہنچ گئی تھی تاہم ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور قریبی آبادی مزید نقصان سے بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی وجہ سے مکان میں موجود سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔