سوات کی خبریں
مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 08 دسمبر 2018ء) مینگورہ کے نواحی علاقہ کوکارئی کے گاؤں اوغز میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے پانچ سالہ بچہ گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ میں عصمت علی کی شادی کے موقع پر ان کے دوستوں نے پستول سے ہوائی فائرنگ کی جس سے ایک گولی بچے شفیع اللہ کو لگی۔نتیجتاً وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔