آج کی خبریںسوات کی خبریں

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے30 نومبرتک آخری ڈیڈ لائن

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:27نومبر2017ء)سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر تک آخری ڈیڈلائن دے دی، ڈیڈلائن گذرنے کے بعد پکڑ دھکڑ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی شہاب محمد خان کے مطابق تحصیل بابوزئی سمیت ضلع سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30نومبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اور کہا ہے کہ بابوزئی سمیت ضلع بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان مقررہ تاریخ تک اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل کریں اورزحمت سے خود کو بچائیں ، انہوں نے کہا کہ یہ آخری ڈیڈ لائن ہے اسکے بعد کوئی ڈیڈلائن نہیں دی جائیگی اور ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بغیر رجسٹرڈ نان کسٹم پیڈ گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button