آج کی خبریںسوات کی خبریں

ننگولئی میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے واک کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:14اپریل2018) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ننگولئی میں گورنمنٹ ہائی اسکول ننگولئی انتظامیہ کی جانب سے اسکول داخلہ مہم 2018 کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسکول کے بچوں اور اساتذہ کرام سمیت بچوں کے والدین اور سیاسی و سماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے واک کا مقصد علاقے کے لوگوں میں تعلیم کا مقصد اُجاگر کرنا تھا، واک کے دوران پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول ننگولئی اخترعلی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کا مستقبل خود سنواریں اوران کی آئندہ زندگی بہتر بنائیں جس کے لئے ہمیں اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا، واک میں ڈسٹرکٹ ممبر فلک ناز، تحصیل ممبر رضا خان، ویلج کونسل ناظم فاتحہ اللہ اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button