آج کی خبریںسوات کی خبریں
ننگولئی نہر میں دو کمسن ہین بھائی ڈوب گئے بچہ جاں بحق جبکہ بچی بے ہوش
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جون 2018ء) تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں واقع آبپاشی نہر میں دو کمسن بچے گرگئے۔ پولیس چوکی ننگولئی کے مطابق دو کمسن بچے پانچ سالہ حمزہ اور چارسالہ عروج نہرکے قریب کھیل رہے تھے کہ نہر میں گر گئے مقامی لوگوں نے پانچ سالہ حمزہ کی لاش نہر سے نکال لی جبکہ چار سالہ عروج کو بے ہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا جس کو فوری طور پرمقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع سنتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ نہر کے قریب پہنچ گئے