آج کی خبریںسوات کی خبریں

وائس چانسلر سوات یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی فضل حکیم خان سے ملاقات

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ضلع سوات میں تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات اور انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے ثمرات آنے والی نسلوں تک جائیں گی، تعلیمی وژن کی تکمیل کی جانب بڑھتے ہوئے سوات کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹیوں کے لئے مستقل کیمپسز پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جبکہ طلباؤ طالبات کے روشن اور بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کرایہ کے بلڈنگز میں کیمپسز بنا کر ہنگامی بنیادوں پر کلاسیز کا آغاز کیا جاچکا ہے، جبکہ مستقل کیمپسز کی تعمیر پر زورو شور سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ یونیورسٹی آف سوات کے فوکل فرسن و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو مستقل بنیادوں پر وائس چانسلر کے عہدے پر تعیناتی پر مبارکباد دی اس موقع پر وائس چانسلر نے فضل حکیم خان یوسفزئی کو یونیورسٹی کی اب تک کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے آگاہ کیا، بعد میں یونیورسٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بحث ہوئی، وائس چانسلر نے بریفنگ میں بتایا کہ یونیورسٹی کے نئے اکیڈمک بلاک میں 9 مئی سے 20 مئی تک 2500 طلباء شفٹ کئے گئے جبکہ اب تک ٹوٹل 4000 طلباء شفٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے یونیورسٹی میں قلیل مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے، اکیڈمک بلاک کی تعمیر ممکن ہونے سے طلباء وطالبات کو بہترین تعلیمی ماحول میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ان خصوصی اقدامات سے یونیورسٹی کے طلباؤ طالبات اور انتظامیہ انتہائی مطمئن ہیں۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ ایسے تعلیم دوست اقدامات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button