وزیراعظم دو گھنٹے تک منتیں کرتا رہا،سیراج الحق
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ گذشتہ رات اسلام اباد میں وزیر اعظم نے شام غریباں منایا اور دو گھنٹے تک رو، رو کے منتیں کر رہا تھا۔ مینگورہ میں سٹی کونسل بابوزئی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت دیگر کو جرمانہ کیا مگر مسلسل قانون کی خلاف ورزی کی ۔جلسہ کے شرکاء نے ٹول پلازہ ٹیکس نہیں دیا۔ اس وزیر اعظم کے دور میں ہمارے ہاتھ سے گیا سوات: کشمیریوں کے ہزاروں لوگوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں ۔ آج پی ٹی آئی نے پورے پاکستان کو مایوس کیا ۔کمشیر کے ساتھ غداری نوجوانوں کو اور ماؤں کے ساتھ دھوکہ کیا گالیوں کے سوا کچھ نہیں کیاامریکہ کے کہنے پر سٹیٹ بینک کو آئی ایم آیف کے حوالے کیا امریکہ کے کہنے پر ہی ابھی نندن کو حوالے کیا ۔ ہمارے بزدل حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا ترقی دینے کے لئے انڈوں اور مرغیوں اور کٹوں کا اعلان کیا ہوسکتا ہے انڈے ممبران کو دئے ہوں گے اور وہی کھائے ہوں گے یہ پٹرول مافیا ہے چینی مافیا ہے ۔ اسلام آباد میں تکبر کا مینار آج ناکامی کے ساتھ رورہا ہے۔قت آگیا کہ کل عمران خان بھی کہیں گے مجھے کیوں نکالے اکتیس سے پہلے انہیں کان سے پکڑ کر نکالا جائے گا وہ عزت سے چھوڑ دیں پی ڈی ایم والے معجون مرکب بنارہے ہیں قومی حکومت نہیں۔