آج کی خبریںقومی خبریں

وزیراعظم کی مچھ میں 11 افراد کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مچھ کوئلہ فیلڈ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان مچھ میں 11 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایف سی کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے محکمہ داخلہ بلوچستان سے مچھ کوئلہ کان میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ سیکیورٹی میں کوتاہی کا نتیجہ نہیں ہے جبکہ بلوچستان بار کونسل نے مچھ واقعہ کے خلاف آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button