ٹاؤن ایکشن کونسل کے انتخابات مکمل ،رحیم شاہ صدر،برکت علی جنرل سیکرٹری منتخب
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کانجو ٹاؤن شپ میں ٹاؤن ایکشن کونسل کے انتخابات مکمل ،رحیم شاہ صدرجبکہ برکت علی جنرل سیکرٹری منتخب ،ٹاؤن شپ سوسائٹی الیکشن 2021کا انتخابی عمل مکمل ہوگیا، دیگرعہدیداروں میں حاجی بخت کرم چیئرمین اورڈاکٹر احسان اللہ وائس چیئرمین شامل ہیں، کانجو ٹاؤن شپ کے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کاعزم، نومنتخب عہدیداروں کاعہد، تفصیلات کے مطابق کانجو ٹاؤن شپ میں گزشتہ روز الیکشن 2021کاانعقادہوا، جس میں ٹاؤن ایکشن کونسل کے ایگزیکٹیو باڈی اورممبران نے شرکت کی اور رحیم شاہ کوصدر اوربرکت علی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیااجلاس میں کابینہ کاتشکیل کابھی اعلان کردیاگیا، اجلاس میں اتفاق رائے سے حاجی بخت کرم چیئرمین اورڈاکٹراحسان اللہ وائس چیئرمین مقررہوئے۔ جبکہ چیئرمین اوروائس چیئرمین کے مشاورت سے اقبال علی خان کوسینئرنائب صدر اورمحمدرزاق کوسینئرنائب صدر دوم، میاں نصیرالحق نائب صدر، عبدالوہاب ڈپٹی جنرل سیکرٹری، امام حسین جائنٹ سیکرٹری، حاجی بہادرشیرفنانس سیکرٹری بحرکرم سابق اے سی کو لائیزان سیکرٹری فارایڈمنسٹریشن اوراسرار الدین خان کو سیکرٹری فارگورنمنٹ افیئرز مقررکیاگیا۔ نومنتخب کابینہ نے کہا کہ وہ ٹاؤن ایکشن کونسل کے ممبران کے شکرگزارہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کااظہارکیاانہوں نے کہا کہ وہ کانجوٹاؤن شپ کے گھمبیرمسائل کوترجیحی بنیادوں پر ہرممکن اقدامات کرینگے۔