آج کی خبریںسوات کی خبریں

پارڑئی میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق ،دو زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)بریکوٹ کے نواحی علاقہ پارڑئی میں ڈاٹسن اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں ڈاٹسن اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بہادر ولد بیلادر ساکن مٹہ اورفخر عالم ولد باچہ گل ساکن شانگلہ موقع  پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اکبر خان ولد سید افضل ساکن مٹہ اور محمد کمال ولد محمد پرویز راہگیر ساکن پارڑئی زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں بریکوٹ اسپتال اور بعد ازاں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button