آج کی خبریںسوات کی خبریں

پرائمری سکول ٹیچر کا سات سالہ طالب علم پر تشدد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :12اکتوبر2017ء )گورنمنٹ پرائمری سکول میں طالب علم پر استاد کا بدترین تشدد،متاثرہ بچہ چچا کے ہمراہ فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گیا،متاثرہ بچے کے چچا عبدالاکبر نے میڈیا کے نمائندوں کو بچے کے جسم پر ہونے والے تشدد کے نشانات دکھاتے ہوئے کہا کہ میرا بھتیجا سات سالہ اسرار ولد خلیل الرحمن گورنمنٹ پرائمری سکول کوراٹہ جامبیل کا طالب علم ہے،سکول کے ایک معلم ذیشان نے میرے بھتیجے پر بد ترین تشدد کیا ہے جس سے اس کے جسم پر نشانات بھی پڑ گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ تشدد کی وجہ سے اب میرا بھتیجا سکول جانے سے کتراتا ہے،انہوں نے کہا کہ مذکورہ معلم نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذہ اعلیٰ حکام اُس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button