آج کی خبریںسوات کی خبریں

پرائمری سکول کا طالب علم پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16اکتوبر2017ء) سکول جانے والا طالب علم گزشتہ پانچ دنوں سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا،بچے کے چچازاد بھائی محمد علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حمزہ ولد تاج محمد خان 11اکتوبر کو سکول گیا تھا ، سکول کی چھٹی ہوئی تو حمزہ واپس نہیں آیا جب ہم سکول گئے تو وہاں ان کا بیگ پڑا تھا لیکن حمزہ نہیں تھا ، انہوں نے کہا کہ حمزہ سکول کے کالے کپڑوں میں ملبوس ہے، کالے جوتے پہنے ہوئے ہیں اور رنگ بھی ساؤلہ ہے ، اگر کسی کو ان کے بارے میں معلومات ہوتو ان نمبرات 03369834964-03449892750یا متعلقہ پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button