آج کی خبریںسوات کی خبریں
پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،چالیس کلو گرام سے زائد چرس برآمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:29اپریل 2018)سوات پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے اعلی کوالٹی کے چالیس کلو گرام سے زائد چرس سوات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،ایک ملزم گرفتار ،ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز سوات کے تحصیل کبل میں پختون تحفظ مومنٹ کے جلسے کیلئے ہائی الرٹ کیا گیا تھا اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں بھی کی گئی تھی اور گھوڑہ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران پولیس اہلکاروں نے گاڑی نمبری APP 283 سند ھ کو روکا اور دوران تلاشی سی این جی ٹینکی کے نیچے سے چالیس کلو سات سو گیارہ گرام چرس برآمد کرکے ملزم نعمت اللہ ولد گلپور خان سکنہ فقیر آباد پشاور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔