آج کی خبریںسوات کی خبریں
پٹھانے میں کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔09اگست2017ء)مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کا راج قائم ، ون ویلینگ ،ہارن اور ریس سے مقامی آبادی کے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ پٹھانے روڈ پر نماز عصر کے بعد کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیور،ریس اور ون ویلینگ کے لئے پٹھانے کا رخ کرتے ہے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ بار بار سمجھانے کے باوجود یہ لوگ باز نہیں آرہے ہیں جبکہ محکمہ پولیس کیجانب سے کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں پر پاپندی کے باوجودان کی تعداد میں دن بہ دن اضاضہ ہو رہا ہے ، تو دوسری جانب عوام کے لئے سردرد بن گئے ہیں ، مقامی لوگوں نے ڈی ائی جی ملاکنڈ اختر حیات ، اور ڈپی او اعجاز خان سے اپیل کی ہے کہ کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کاررو ائی کی جائے۔