آج کی خبریںسوات کی خبریں

پہلا ڈسٹرکٹ پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ2017 اختتام پذیر ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:28دسمبر2017ء)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی احکامات پر جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ضلعی پولیس کے تعاون سے پہلا2017کرکٹ ٹورنمنٹ ڈسٹرکٹ پولیس سوات کا انعقاد کیا گیا۔کرکٹ ٹورنمنٹ میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن،دفتر ڈی پی او سوات ،کبل سرکل ،ایلیٹ فورس کے علاوہ تمام سرکلز کے ٹیموں نے حصہ لیا ۔ پہلا2017کرکٹ ٹورنمنٹ ڈسٹرکٹ پولیس سوات کا فائینل میچ ایڈیشنل ایس پی خانخیل ٹیم بمقابلہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ہوا جوکہ انتہائی سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈی ایس پی ہیڈ کورٹرٹیم نے جیت لیا،مہمان خصوصی DPO سوات کیپٹن(ر)واحد محمودنے جیتنے والی ٹیم اور رنراپ ٹیم کو انعامات دیتے ہوئے جوانوں کی محنت اور لگن عمدہ کارکردگی کو سراہا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button