آج کی خبریںسوات کی خبریں

پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی پارٹی ہے،ہمایون خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔09جولائی 2017ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کی تاریخ شہیدوں سے بھری پڑی ہے جبکہ پارٹی کا ہر جیالا غازی ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کو ا پنا حق حاصل کرنے کا شعور دیا ، پارٹی قائد نے ملک کو نہ صر ف ترقی کی راہ پر گامزن کیا بلکہ خطے میں مضبوط قوت بھی بنادیا ہے ، سوات کے شہزادہ میانگل شہر یار امیر زیب اور ان کے خاندان کی شمولیت سے پارٹی سوات سمیت صوبہ بھر میں مضبوط ہو جائیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے سیاحتی علاقے مرغزار سفید محل میں پریس کانفرنس کے بعدمیاں گل شہریار امیر زیب کے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خواتین ونگ کی رہنما عاصمہ عالمگیر ، اعظم افریدی ، ڈاکٹر افسر الملک ،سوات کے صدر عرفان چٹان ، شمشیر علی خان ،نور سحر بی بی اور شہزادہ میاں گل شہریار امیر زیب نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ بھٹو شہید کا مشن اس کی بیٹی نے پورا کرنا چاہا لیکن اسے بھی شہید کیا گیا لیکن ہم ان کا مشن ہر صورت مکمل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے پہلے خیبر پختونخوا کے حال پر رحم کرے کیونکہ یہاں کی لوگوں نے ان کو ووٹ دیکر ایوانوں تک پہنچایا ہے ، بدترین لوڈ شیڈنگ اور دیگر بے شمار مسائل نے پختونخوا کی عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم بن کر پورے ملک کی ترقی پر توجہ دیں نہ کہ صرف پنجاب پر نظریں مرکوز رکھیں ، انہوں نے کہا کہ سوات کے شہزادہ میاں گل شہر یار امیر زیب اور ان کے خاندان کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ، آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے آئندہ آنے والے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button