آج کی خبریںسوات کی خبریں

پیپلزپارٹی کے رہنما فضل حیات چٹان کی تیسری برسی منائی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سوات کے سابق جنرل سیکرٹری فضل حیات چٹان کی تیسری برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ، سوات کے مختلف علاقوں میں شہید کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کاخصوصی اہتمام کیاگیا، جبکہ اس حوالے سے شہید کی رہائشگاہ قمبرمیں ایک تقریب کااہتمام ہوا جسمیں پارٹی کارکنوں نے شہید کے عقیدت رکھنے والوں پارٹی کے ذمہ داروں کے علاوہ شہید کے رشتہ داروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر پیپلزپارٹی سوات کے صدرو ڈسٹرکٹ کونسلر عرفان چٹان ، مرکزی رہنما شہریارامیرزیب، اقبال حسین بالے ، مختیاررضا، بخت شیرروان ، شمشیرعلی خان، سجاد باغی اوردیگر نے شہید کوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی وسماجی خدمات کوسراہا۔مقررین نے کہا کہ شہیدفضل حیات چٹان نہ صرف پیپلزپارٹی کے بلکہ وہ ہردلعزیز عوامی لیڈرتھے، جنہوں نے خود کوعوامی خدمت کیلئے وقف کررکھاتھا۔ انہوں نے کہا کہ فضل حیات چٹان کی زندگی عوامی خدمت سے بھری پڑی ہے ، جو پیپلزپارٹی کے جیالوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button