آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست

پیپلز پارٹی کا صوبائی صدر زہریلاسانپ ہے ،روح الامین لالا

مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 09 جون 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری روح الامین لالا نے کہا ہے کہ پی پی پی کا صوبائی صدر زہریلاسانپ ہے ،ہم انتخاب نہیں احتساب چاہتے ہیں،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ان کے بھائی نے اپنی یونین کونسل میں تحصیل کونسلر کی نشت جیت لی تھی جس کے بعد ہم نے تحصیل نظامت کیلئے کوشش شروع کردی جس کیلئے تین ووٹروں نے بھائی چارے کی بنیاد پر ہمارا ساتھ دیاہم مزید دوووٹروں کیلئے کوشش کررہے تھے کہ اس دوران رات کو ہمایون خان کی کال موصول ہوئی جس نے مجھے روکنا چاہا تو میں نے فون بند کردیا جس کے بعد رحیم دادخان کی کال آئی اس نے وہی الفاظ دہرائے تو میں نے پھر فو ن بند کیا اور پھر پیپلز پارٹی کے شمشیرعلی کی کال آئی اورمجھے مبارکباد دی ،میں نے ان کے پوچھنے پر بتایا کہ تین ووٹر فلاں جگہ پر موجود ہیں جس کے بعد میرے ساتھ سخت دھوکہ اور فریب ہوگیا ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے صوبائی صدرنے آٹھ لاکھ روپے اورشمشیرعلی جبکہ چار لاکھ روپے عبدا للہ یوسفزی کے ہاتھوں لے کر ہماری راہ میں رکاؤٹ ڈال دی اور صرف بارہ لاکھ روپے پر ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کردیا گیا جوسراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button