ملاکنڈ بھر سے

پی ٹی ائی سوات کے ممبران اسمبلی شوکت یوسفزئی کو نشست جتوانے کیلئے شانگلہ پہنچ گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 08 ستمبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف سوات کے ممبران اسمبلی فضل حکیم خان، عزیز اللہ گران سمیت دیگر پارٹی رہنماشانگلہ پہنچ گئے ، شوکت یوسفزئی کو نشست جیتوانے کیلئے کمر توڑ کوششیں جاری ہیں، اس حلقہ پر دس ستمبر کو دوبارہ الیکشن ہوگا، جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ایم پی اے فضل حکیم خان، عزیز اللہ گران شانگلہ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 23 میں موجود ہیں، جہاں پر وہ الیکشن مہم کرارہے ہیں تاکہ شوکت یوسفزئی جو کہ پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار ہے وہ جیت سکیں، اس سے قبل گزشتہ انتخابات میں شوکت یوسفزئی پشاور سے اپنی نشست جیت چکے تھے، لیکن اس مرتبہ ان کو شانگلہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جس پر الیکشن دس ستمبر کو ہونگے ، ذرائع کے مطابق اس حلقہ پر تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے چانسز 80 فیصد ہیں

Related Articles

Loading...
Back to top button