پی ڈی اے سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع پر ابوہا چیک پوسٹ پر پولیس کا تشدد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پی ڈی اے سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع پر ابوہا چیک پوسٹ پر پولیس کا تشدد، ایس آئی افضل اور ہیڈ کانسٹیبل کا ڈاکٹر کے ساتھ بد تمیزی، ڈی پی او سوات کا واقعے پر ایکشن، ایس ایچ او افضل اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کرکے انکوائری مقرر کر دی، ڈی پی او سوات قاسم علی خان کی ہدایت پر پورے پولیس اسٹیشن کے عملہ نے ڈاکٹر عبدالواسع کو سلوٹ کیا اور موجودہ صورتحال میں انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع اجلاس کیلئے مینگورہ آ رہے تھے کہ ابوہا کے مقام پر قائم چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او افضل نے اُن کے ساتھ بد تمیزی کی اور اُن پر تشدد بھی کیا اور انہیں پولیس اسٹیشن لے گئے۔
جس کے بعد ڈاکٹر عبدالواسع کا معاملہ میڈیا پر اُٹھایا گیا اور ڈی پی او سوات کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ایس ایچ او افضل اور ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرکے انکوائری مقرر کر دی اور پورے پولیس اسٹیشن کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹر عبدالواسع کو سلوٹ کریں کیونکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اُن کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ ایس آئی افضل کے ہاتھوں کئی با عزت شہری بے عزت ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے ڈی پی او اور ڈی آئی جی سے مطالبہ کیا کہ انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔