آج کی خبریںسوات کی خبریں
چارباغ،بینک ڈکیتی میں ملوث خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :09نومبر2017ء)چارباغ پولیس نے بینک اور یوٹیلٹی سٹور کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا،ایس پی اپر سوات مشتاق احمد، ڈی ایس پی باچا حضرت اور ایس ایچ اوایاز خان نے چارباغ پولیس سٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے بتایا کہ بینک ڈکیتی میں ملوث گاؤں روڑیا سے دو ملزمان حبیب اللہ اور ضیاء اللہ کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ دو ملزمان کی تلاش جاری ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ملزمان پولیس کو 12مختلف واردات میں وہ ملوث تھے جن کا اعتراف بھی ملزمان نے کرلیا ہے،ایس پی اپر سوات کا کہنا ہے کہ لوہے کی سلاخ کے ذریعے وہ تالوں کو توڑا کرتے تھے،ملزمان سے ستاسی ہزار روپے برآمد ہوئے جبکہ بینک کا ٹرانزٹ مشین بھی ملزمان سے برآمد کیا گیا ہے،اس کے علاوہ تین چوری شدہ موٹر سائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔