آج کی خبریںسوات کی خبریں
چارباغ،موٹرسائیکل چور پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
زما سوات (23مئی2019ء)ڈی پی او سوات اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ایس پی بخت زادہ اور ڈی ایس پی مذکر شاہ کی نگرانی میں چارباغ پولیس کے انوسٹی گیشن آفیسر روشن علی کی کارروائی،کارروائی کے دوران چوری شدہ 4موٹرسائیکلوں کو برآمد کر کے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،ایس ایچ او چارباغ اکبر حسین کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 4موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان بھی گرفتار ہوچکے ہیں،ملزمان میں رحمن علی ولد محمد رحیم سکنہ منڈلڈاگ گوالیرئی،محمد باچا ولد چمن گل سکنہ شکردرہ مٹہ اور شام باچا ولد سلطان زمین سکنہ امانکوٹ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔