آج کی خبریںسوات کی خبریں

چارباغ میں ٹریفک حادثہ،خاتون جاں بحق،چار افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔03اکتوبر2017ء )سوات کے علاقے چار با غ کے گاؤں ولی آباد میں مو ٹر کار اور سوزوکی میں تصادم خاتون جا ن بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ٗ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خوازہ خیلہ اور بعد ازاں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ٗ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چار با غ کے علاقے الہ آباد میں موٹر کا ر اور سوزوکی کے درمیان تصادم ہواجس میں مسما ۃ’’ ت‘‘ زوجہ امیر گل ساکنہ گلی با غ موقع پر جا ن بحق ہوگئی جبکہ سلمان ولد شام خان ساکن بحرین ٗ عقل زادہ ولد شیر زمان اور امیر حا تم ولد محمد اعظم ساکنان گلی با غ شدید زخمی ہو گئے ہیں وقوعہ کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے
اسپتال منتقل کیا گیا ،چاربا غ پو لیس نے واقعہ کی رپو رٹ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button