چارباغ میں چوروں کا گروہ سرگرم ، مزید چھ دکانوں اور ایک مکان سے چوری ،عوام میں تشویش
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 جولائی 2018ء)چارباغ پولیس سٹیشن کے حدود میں چوروں کی منظم گروہ کی سرگرمیاں جاری، گلی باغ میں چور گروہ نے چھ دکانوں اور ایک مکان میں چوری کی واردات کے دوران چور ایک لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان اور اشیائے خورد نوش لے اڑے۔یاد رہے کہ دو دن قبل بھی چارباغ ہی کے علاقہ روشن آباد میں چوروں نے چار دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی تھی جبکہ پولیس تاحال چوروں کی گرفتاری میں ناکام ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے گزشتہ روز قوت خان کے جنرل سٹور سے اشیائے خورد نوش جس میں دال،چاول جبکہ نواب علی کے موبائیل سٹور سے ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائیل فونز اور کارڈز، بابرشاہ کولڈ ڈرنکس سے پانچ ہزار روپے نقد اور متعدد کولڈ ڈرنکس کی بوتلیں،گیس سینٹر سے تین عدد کیس سلینڈر اور دیگر سامان، جبکہ افتاب جنرل سٹور کے شیشے توڑ کر چوری کی کوشش کی گئی تاہم شکایت موصول نہیں ہوئی اس کے علاوہ چارباغ کے رہائشی عظیم اللہ کے گھر میں توڑ پھوار کی گئی اور گھریلو سامان چوری کیا۔ان واردات کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے تاہم پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہے اسلئے علاقہ مکینوں نے ڈی پی او سوات اور پی آر او ملاکنڈ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے