چارسدہ: پولیس مقابلے میں مطلوب اشتہاری ملزم انعام عرف انعامے ہلاک، مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا

چارسدہ: شیرپاؤ میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے مطلوب اشتہاری ملزم انعام اللہ عرف انعامے کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج تھے، جن میں مقدمہ نمبر 1033/25، 1117/25، 52/26، 182/26، 59/26، 89/26، 60/26، 241/26، 303/26، 431/26، 368/20، 632/26، 636/26 اور 162/26 شامل ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات میں دفعہ 381-A، 15-AA، 457 اور دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق انعام عرف انعامے کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کے دوران پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات، اسلحہ اور دیگر شواہد کے حوالے سے معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

Show More
Back to top button