ڈالر ایسٹ ایکسچینج سوات کی جانب سے قرعہ اندازی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈالر ایسٹ ایکس چینج سوات برانچ کی طرف سے قرعہ اندازی،انعام جیتنے والے کو ایل ا ی ڈی دے دی گئی،اس حوالے سے دگنی خوشی انعامی سکیم کے تحت قرعہ اندازی ہوئی جس میں انعام جیتنے والے خوش نصیب کو ایل ای ڈی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں صارفین اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی جبکہ برانچ منیجرکے علاوہ بنک منیجرمحمدعارف،منظورحسین اوردیگر بھی شریک ہوئے،اس موقع پربرانچ منیجر نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دگنی خوشی انعامی سکیم میں ہر ہفتے قرعہ اندازی ہوتی ہے جس میں حصہ لینے والے خوش نصیبوں کے نام موٹر سائیکل،ایل ای ڈی اورموبائل فون نکل آتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈالرایسٹ نے ملک کی ترسیلات زر بڑھانے کیلئے دگنی خوشی سکیم متعارف کرائی ہے تاکہ ترسیلات زرمیں اضافہ ہواورلوگ قانونی طریقے سے اپنی رقم پاکستان بھیج سکیں، اس موقع پرقرعہ اندازی کے ذریعے اکرام اللہ کے نام ایل ای ڈی نکل گئی جنہیں شرکاء نے مبارکباد پیش کی۔