آج کی خبریںسوات کی خبریں
ڈاکٹر خالد فاروق کا تحصیل بحرین کا تنظیمی دورہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سوات ڈاکٹر خالد فاروق کا تحصیل بحرین کا تنظیمی دورہ، دورے کے دوران انہوں نے ہر وی سی میں تنظیمی کام کا تفصیلی جائزہ لیااورآئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا۔جماعت اسلامی سوات میڈیا کے مطابق مختصر دورہ میں ضلعی جنرل سیکرٹری نے یونین کونسل،اتروڑ،گبرال،اوشو،مٹلتان اور کالام میں مختلف اجتماعات میں شرکت کی اور خطاب کیا۔اس موقع ان کے ساتھ نائب امرائے ضلع حبیب اللہ ثاقب اور حافظ اکرام اللہ بھی موجود تھے۔