ڈمپنگ گراؤنڈ کے قیام کیخلاف اہلیان علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29ستمبر2017ء )پانڑ کے علاقے کوترو میرہ میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے قیام کیخلاف اہلیان علاقہ کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، علاقے میں گندگی کے گراؤنڈ سے واٹر سپلائی نظام اور پینے کا صاف پانی گندہ ہونے کا خدشہ ہے ، احتجاجی مظاہرین کا ٹی ایم اے حکام کیخلاف نعرہ بازی، اعلیٰ حکام سے فوری تحقیقات کا مطالبہ ، سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر زاہد خان عرف باز خان ، پی ٹی آئی کے رہنمارشید اقبال ، احمد شاہ خان اور دیگر نے کہا کہ ٹی ایم اے مینگورہ گندگی جمع کرنے اور تلف کرنے کیلئے ڈمپنگ گراؤنڈ کو ہمارے علاقے کوترو میرہ میں قائم کرنا چاہتی ہے تاہم اس پر ہمارے تحفظات اور خدشات ہیں، مظاہرے کے بعد مظاہرین نے پریس کلب سے ایم پی اے فضل حکیم کے گھر کی طرف روانہ ہوئے اور وہاں پر دھرنا بھی دیا ہے واضح رہے کہ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں پر امن احتجاج کیا اور ڈمپنگ گراؤنڈ کو کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔