ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کا ایس ڈی ڈی اے کانجو ٹاؤن شپ کا دورہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔28اگست2017ء ) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کا دورہ ایس ڈی ڈی اے کانجو ٹاؤن شپ،انتظامی امور اور ایس ڈی ڈی اے عملے کے کام پر تسلی کا اظہار‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی سوات نے ایس ڈی ڈی اے کانجو ٹاؤن شپ کا اچانک دورہ کیا‘ دورے کے دوران انہوں نے ایس ڈی ڈی اے سوات میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ‘ ایس ڈی ڈی اے سوات کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی اے محمد خالق نے ڈی سی سوات عامر آفاق کو تفصیلی بریفنگ بھی دی اور کانجو ٹاؤن شپ میں مکمل شدہ اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ بھی کیا‘بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر محمد خالق نے ڈی سی سوات کو تجاوزات ‘ فیز 2میں زمینی تنازعات ‘غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ اور کانجو ٹاؤن شپ کے رہائیشیوں کو سوئی گیس کی فراہمی سے آگاہ کیا‘ اور متعلقہ مسائل کے حل کیلئے جاری کوششوں پر روشنی ڈالی‘ اس دوران ڈی سی سوات عامر آفاق نے ایس ڈی ڈی اے کے پیش کردہ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کے طرف سے ایس ڈی ڈی اے کو مکمل تعاؤن کا یقین دلایا ۔