ڈی آر سی کمیٹی سیدوشریف میں الوداعی اور استقبالیہ تقاریب
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈی ارسی کمیٹی تھانہ سیدوشریف کے جانب سے کورس پر جانے والے ایس ایچ او فضل رحیم خان کیلئے الوداعی و نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او طارق خان کیلئے استقبالی تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان نے خصوصی شرکت کی،سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوِئے ایس ایچ او فضل رحیم خان نے کہا کہ سیدوشریف کے عوام کے جانب سے بے پناہ محبت ملی ڈی ارسی کمیٹی کے معزز اراکین کیوجہ سے کئی اہم مسئلے جرگہ کے ذریعے حل ہوئے پولیس اور ڈی ار سی کمیٹی کے ممبران نے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔
تقریب سے صحافی پرویر عالم پاپا،سابق ناظم ارشاد خان،ضائالحق،بخت کمال،حیدر علی،بخت الرحمن،حاجی غملے،برکت علی،عطائاللہ،محمد خالق،جمروز خان و دیگر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے کوششیں جاری رہینگے جرگہ سسٹم پختون روایات کا حصہ ہے ہمارے کوشش یہی ہے کہ لوگوں کے تنازعات بذریعہ جرگہ حل ہو علاقہ کے عوام میں محبت و بھائی چارے کی فضاء قائم ہو لوگ اپنے تنازعات جرگہ کے ذریعے ختم کریں اس سے تھانہ اور عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا ایس ایچ او فضل رحیم خان نے ڈی ارسی کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او طارق کو تھانہ سیدوشریف میں خوش امدید کہتے ہیں اور ان سے بھی بھرپور تعاون کے امید رکھتے ہیں۔