آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈی سی سوات نے ایک مہینے کی تنخواہ خپل کور کو عطیہ کردی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔19ستمبر2017ء ) ڈی سی سوات عامر آفاق کا خپل کور فاؤنڈیشن کا دورہ ، اپنے ایک مہینے کے تنخواہ خپل کور فاؤنڈیشن کوعطیہ کردی،گذشتہ روز ڈی سی سوات جناب عامر آفاق نے خپل کور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر محمدعلی نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں ادارے کے آئندہ پروجیکٹس ،خپل کورویلج اور خپل کور شانگلہ کیمپس کے بارے میں بھی بتایا ڈی سی سوات نے ادارے کے کام کو سراہا اور اپنے ایک مہینے کی تنخواہ خپل کور فاؤنڈیشن کوعطیہ کے طور پر دی اور ادارے کے ساتھ مزید تعاؤن کا وعدہ کیا ۔ ڈی سی سوات نے خپل کور فاؤنڈیشن کے بچوں کے ساتھ ہاسٹل میں ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ بات چیت کی ۔اس موقع پر اے سی بابوزی شہاب محمد بھی موجود تھے ،ادارے کے ڈائریکٹرنے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انتہائی مصروفیت کے باوجود انھوں نے خپل کور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جس سے انکا حوصلہ مزید بڑھ گیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button