ڈی پی او سوات کا تحصیل مٹہ کا دورہ، مختلف علاقوں کے معززین سے ملاقاتیں
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 13 ستمبر 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انورنے تحصیل مٹہ میں گردش کر نے والی چوروں کے افواہوں کے حوالے سے یونین کونسل بامہ خیلہ اور ارکوٹ کے عمائدین ،ناظمین و کونسلران سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقات میں ڈی پی او سوات نے کہا کہ مٹہ کے عوام گردش کرنے والی چوروں کے افواہوں پر کا ن نہ دھریں ۔ پولیس ہمہ وقت چوکس ہے اور اپنے فرا ئض سے بخوبی آگاہ ہے پولیس جوان مسلسل علاقے میں گشت پرمامور ہے۔چوروں کے مو جو دگی کے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ڈی پی او سوات نے مزید کہا کہ عوام ہوائی فائرنگ کرنے سے اجتناب کریں کسی بھی شکایت یا اطلاع سے ڈی ایس پی یا ایس ایچ او مٹہ کو بر وقت آگا ہ کریں ۔عوام پولیس پر بھروسہ رکھیں اور پولیس کے ساتھ علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرنے میں تعاون کریں ۔معزیزین علاقہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا عہد کیا ۔ڈی پی او سوات نے تعاون کرنے پر علاقہ عمائدین ،ناظمین و کونسلران کا شکریہ ادا کیا ۔