آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈی پی او سوات کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر انعامات کی بارش

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:11جنوری 2017)ڈی پی او سوات نے پولیس اہلکاروں پر انعامات کی بارش کردی ،ایک ہزار اہلکاروں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور سرٹیفیکیٹس تقسیم ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے سوات ٹریفک وارڈ ن پولیس میں خوش اخلاقی پر دس ٹی اوز ،اور چار ایس ایچ اوز میں اعلی کارکردگی کی بناء پر پانچ پانچ ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے جبکہ ان میں دو ٹی اوز کو اچھی صفائی پر دس ہزار روپے سے نوازہ گیا ،ڈی پی او سوات اب تک ایک ہزار پولیس اہلکاروں میں لاکھوں روپے کے انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے اور تاریخ میں پہلی بار ایک اہلکار کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دئے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر واحد محمود نے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سلام اور پھر کلام سے مہذب شہری اور منظم ٹریفک کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اسلئے تمام اہلکار خوش اخلاقی کو اپنا مشن بنائیں اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے اپنی کو ششیں تیز کریں انہوں نے کہا کہ زیادہ پرچے دینے کے تاثر کو ختم کر دیا ہے اب زیادہ پرچوں پر نہیں خوش اخلاقی پر انعامات دئے جاینگے اور گرمیوں کے سیزن میں انے والے سیاحوں کھلی ٹریفک اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرینگے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button