آج کی خبریںسوات کی خبریں

کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے،محب اللہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:4نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے فشریز و لائیوسٹاک محب للہ خان نے کہا ہے کہ عوام آئندہ بھی تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کے لئے پر عزم ہے تحریک انصاف کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں اور اس کارکردگی کے بنیاد پر انتخابی میدان میں اتریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ واقع شگئی میں حلقہ پی کے 83سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کے حوالے سے تحریک انصاف نے مختصر دور میں جو انقلابی اقدامات اٹھا ئیں ہے ماضی میں نظر نہیں آتے ، عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہے جسکا واضح ثبوت این اے 4 پشاور کی ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوار کی کامیابی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button