کالج کالونی میں بارہ سالہ بچے نے خودکشی کرلی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیدو شریف کے علاقہ کالج کالونی میں بارہ سالہ بچے نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف کے علاقہ کالج کالونی میں بارہ سالہ محمد یوشیع ولد روح الامین نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ عصر کے وقت اس کی اہلیہ بچے کے دیکھنے کمرے میں گئی تو وہ وہاں پر موجد نہیں تھا، باتھ روم کا دروازہ کھولا تو بچے کی لاش کپڑوں کے ہینکر سے رسی باندھ کر لٹکی ہوئی تھی، بچے کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتہ کہ بچے نے خودکشی کیوں کی، پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات اکھٹی کی جارہی ہے اور ابتدائی طور پر یہ خودکشی ہی لگ رہی ہے تاہم تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔