آج کی خبریںسوات کی خبریں
کانجو، موٹر سائکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، باپ بیٹا جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 25 اپریل 2018ء) کانجو چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس سٹیشن کانجو کے مطابق کانجوچوک کے قریب رات کے وقت موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں چالیس سالہ ارشاد ولد شکور اور اسکا بیٹا فاروق ولد ارشاد جاں بحق ہوگئے جبکہ عارف شدید زخمی ہوگیا، زخمی اور جاں بحق افراد کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر لاشین لواحقین کے حوالے کردی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی