آج کی خبریںسوات کی خبریں

کانجو پو لیس نے15 کلو چرس برآمد کرکے ملز ما ن کو گرفتار کر لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔07ستمبر2017ء )سوات میں کانجو پو لیس کی کا میا ب کا رروائی،15 کلو تین سو گرام چرس برآمد کرکے ملز ما ن کو گرفتار کر لیا ، ڈی ایس پی سرکل کبل ریا ض خان اورایس ایچ او کانجو بخت زادہ نے میڈیاکو بریفینگ دیتے ہوئے بتایاکہ خفیہ اطلا ع ملنے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نا کہ بند ی کے دوران فلا ئنگ کو چ کے خفیہ خانوں سے 15کلو اور 300گرام چرس برآمد کرکے دو ملزمان شاہ زرین ولد نفات ساکن دمغار ڈھیر ئی اور خالد خان ولد خیراتی سکنہ کوز چم ڈھیر ئی سوات کو گرفتار کرلیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں پولیس نے تین عدد پستول بمعہ30عدد کار توس بھی برآمد کر کے ملزمان حبیب اللہ ولد الف جان سکنہ عثما ن آباد گنبد میرہ ، رفیع اللہ ولد الف جان اور حیدر خان ساکنا ن کانجو کو گرفتار کرکے ان کے خلاف بھی مات درج کرلئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جر ائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیزی سے جا ری ہے اورعلا قے میں کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button