آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل،شاہ ڈھیرئی میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) گزشتہ شب تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس کو منزرے میاں بیلہ شاہ ڈھیرئی میں دوہرے قتل کا واقعہ رونما ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے پیش نظر ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پہنچ کرپایا کہ دو نعشیں مسماۃ(ا) زوجہ سبزعلی اور مسمی اکبرخان ولد امیر باچا مقتولہ کے کمرے میں خون میں لت پت پڑی تھیں ۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر بغرض پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر کے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی ٹاسک پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم سید باچا ولد گل باچا ساکن منزرے میاں بیلہ شاہ ڈھیرئی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ آتشین شاٹ گن(12 بور) برآمد کر لیا گیا ہے ۔ جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button