آج کی خبریںسوات کی خبریں
کبل،فلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:29نومبر2017ء)کبل کے علاقہ گالوچ میں فلائنگ کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ گالوچ میں تیز رفتار فلائنگ کوچ نے مخالف سمت سےآنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاوید اقبال ولد قمر زمان سکنہ دیولئی جاں بحق ہوگیا،پولیس نے فلائنگ کوچ ڈڑائیور محمد اقبال ولد محمد انور سکنہ شاہ ڈھیرئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔