آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل، تین منزلہ مکان میں آتشزدگی،چھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں مکان میں آتشزدگی، تین مزلہ عمارت خاکستر ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے قلاگے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر تین منزلہ مکان میں آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
ریسکیو 1122کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی دو فائر ویکل اور ایک ایمبولینس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو جوانوں نے مسلسل 6 گھنٹے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ کو مکمل قابو کر لیا۔آپریشن میں 15 جوانوں 2 فائر ویکلز اور ایک ایمبولینس نے حصہ لیا۔آپریشن میں 42 ہزار لیٹر سے زائد پانی کا استعمال کیا گیا

Related Articles

Loading...
Back to top button