آج کی خبریںسوات کی خبریں
کبل،17سالہ دوشیزہ نے خود کو گولی ماردی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں17سالہ دوشیزہ نےخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ اشاڑے شاہ ڈھیرئی میں 17 سالہ دوشیزہ مسماۃ (ب) نے خود کو بندوق سے گولی ماردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق خودکشی کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔