آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل دھماکہ، چار سالہ بچے اور10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 شہید،57 زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکہ کے نتیجے میں  چار سالہ بچے اورخاتون سمیت 15  افراد شہید جبکہ 57  زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں میں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ کے نیتجے میں عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ آس پاس کے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔  پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے تھانے کی عمارت زمین بوس ہوگئی جبکہ قریب ہی واقع مکان کی چھت بھی منہدم ہوگئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات کے مطابق اب تک 15 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہے جس میں 10 پولیس اہلکار،ایک خاتون، چار سالہ بچہ اور تین نامعلوم افراد شامل ہیں۔ ڈی ایچ او کے مطابق اب تک 57 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جس میں 8 کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈی پی او سوات اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن کے مطابق دھماکہ سی ٹی ڈی کے پرانی عمارت میں ہوا جہاں تھانے میں موجود کوت میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا، ڈی پی او کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ہے تاہم تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button