آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل سی ٹی ڈی تھانہ دھماکہ دہشت گردی نہیں، ڈی پی او سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکہ کے نتیجے میں  خاتون سمیت 12 افراد شہید جبکہ 53  زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ کے نیتجے میں عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ آس پاس کے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں  ڈی ایس پی عطاء اللہ کے مطابق دھماکہ تھانے کے اندرہوا ہے جس کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے جبکہ اب تک 12 کے شہید ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 53 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کبل دھماکہ دہشت گردی نہیں، سی ٹی ڈی تھانہ میں موجود دھماکہ خیز مواد بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پھٹا۔ ڈی پی او سوات کے مطابق ملبے تلے مزید دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے، صحافی احتیاط کرےسی ٹی ڈی تھانہ کے تین منزلہ عمارت میں تقریباً پچاس اہلکار موجود تھے، بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق باہر سے کسی قسم کی دہشت گردی یا حملہ کے شواہد نہیں ملے، میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈی پی او سوات مسلسل “کرائم سین” کا لفظ استعمال کرتے رہے جبکہ واقعہ کو “حادثہ” قرار دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت سے کسی شخص کا آدھا دھڑ بھی برآمد ہوا ہے، تاہم ڈی پی او سوات کے مطابق معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ یہ دھڑ (آدھا جسم) کس کا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل تھانہ سی ٹی ڈی کبل  میں دو دھماکے ہوئے، تھانے میں اسلحہ اور مارٹر گولے بھی موجود تھے، ہوسکتا ہے مارٹرگولے پھٹنے سے دھماکے ہوئے ہوں،خود کش دھماکہ بھی ہوسکتا ہے، تھانے کے گیٹ پر دھماکہ نہیں ہوا،عموماً خود کش حملہ آور گیٹ پر ہی خود کو اڑا دیتا ہے،تھانے کی عمارت پرانی تھی ، انہوں نے کہا کہ بیشتردفاتر اوراہلکار نئی عمارت میں  منتقل کردیے گئے تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button