آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل میں چور جیولر کی دُکان کے تالے توڑ کر صفایا کرگئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔11ستمبر2017ء )سوات کے علاقے کبل میں چور جیولر کی دُکان کے تالے توڑ کر صفایا کرگئے، نامعلوم چور لاکھوں کے زیورات چوری کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کبل کے مین بازار میں عین تھانے کے سامنے موجود مارکیٹ میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں جیولر کی دُکان کے تالے توڑ کر اس میں موجود قیمتی زیوارت چوری کرکے لے گئے ہیں جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے ، مالک دُکان کی رپورٹ پر کبل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button