آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل میں ڈینگی،ملیریا اور کا نگو وائرس کے حوالے سے واک کا اہتمام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔30اگست2017ء )سوات کی تحصیل کبل میں ڈینگی ملیریا اور کا نگو وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں تحصیل انتظامیہ ،تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن ،محکمہ ہیلتھ ،محکمہ تعلیم ،محکمہ لائیو سٹاک ،سکول کے بچوں سمیت تاجر برادری شریک رہی، واک کبل بازار سے گزرا، شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں کانگو بخار سے بچاؤ کے حوالے سے معلومات درج تھی،واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد ، اے اے سی سید قادر ،تحصیل ناظم حاجی رحمت علی ،محکمہ تعلیم کے مجید اللہ خان ،محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹر مہران ،تاجر برادری کے ملک سلطانی روم ،محکمہ لائیو سٹاک کے جان عالم اور دیگر کر رہے تھے اس موقع پر سکول کے بچوں نے واک میں بھرپور شرکت کر کے آگاہی مہم میں بھر پور حصہ لیا، واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد ،تحصیل ناظم حاجی رحمت علی نے کہا کہ ڈینگی خطرناک بیماری ہے جس سے بچاؤ کیلئے ہم نے بھر پور انتظامات کررکھے ہیں اور مزید اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ کوئی فرد ڈینگی کا شکار نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف یونین کونسلزکی سطح پر ڈینگی ،ملیریااور کا نگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے کرلیا ہے، تحصیل ناظم نے واضح کیا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے سپرے کیلئے تحصیل کونسل کے فنڈ سے رقم مختص کی گئی ہے تاکہ سپرے خریدنے میں کوئی مشکل نہ ہو انہوں نے علاقے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button