آج کی خبریںسوات کی خبریں
کبل ٹریفک حادثے میں زخمی شخص پشاور میں دم توڑ گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :05فروری2018) کبل کے علاقہ سرسینئی میں ٹریفک حادثے میں زخمی شخص پشاور میں دم توڑ گیا،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ سرسینئی میں دیولئی کے رہائشی حنیفہ ولد میاں گل باچا کی موٹر کار ایک موٹر سائیکل کو بچاتی ہوئی حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوا تھا،جسے پشاور مزید طبی امداد کے لئے منتقل کیاگیا تھا،گزشتہ روزوہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جن کی لاش آبائی علاقہ دیولئی پہنچادی گئی۔