سوات کی خبریںملاکنڈ بھر سے

کوئلہ کان میں جاںبحق مزدوروں کے لوحقین سے اظہار تعزیت، نوازشریف کا شانگلہ جلسہ ملتوی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 مئی 2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے 9 مئی کو دورہ شانگلہ ملتوی کردیا، کوئٹہ کوئلہ کان میں شانگلہ کے متعدد افراد کی موت کی وجہ سے نوازشریف نے نو مئی کو ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کوئلہ کان میں مصروف مزدور کان میں گیس دھماکے کی وجہ سے پھنس گئے تھے، جن کی لاشیں آج ابائی گائوں پہنچائی جائنگی ، اس المناک سانحہ کی وجہ سے پی ایم ایل ن کے سابق قائد اور وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا دورہ شانگلہ ملتوی کردیا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button