آج کی خبریںسوات کی خبریں
کوزہ بانڈئی میں نوجوان نے زہریلی دوا کھاکر خود کشی کرلی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔12ستمبر2017ء )سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی جٹکوٹ میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی دوا کھاکر خود کشی کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی جٹکوٹ میں نوجوان عرفان اللہ ولد عمرروان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گھر میں موجود زہریلی دوا کھائی جس سے اس کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے اسے اسپتال پہنچایا لیکن وہ بدوران علاج چل بسا ، کانجو پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔